وہ جرمن خاتون جو اپنی مرضی سے چھاتی بھی چھوٹی بڑی کرلیتی ہے

0
125

برلن (پاکستان 247نیوز) انسانی جسم کو اللہ تعالیٰ نے اس حساب سے بنایاکہ وہ ہرطرح کے ماحول کا سامنا کرلیتے ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو چھوٹی یا بڑی نہیں ہوسکتی جیسے ایک ہاتھ کام کرتے وقت چھوٹایا بڑا نہیں ہوسکتا لیکن جرمنی میں ایک ایسی خاتون کا بھی انکشاف ہوا ہے جو اپنی پسند اور موقع کی مناسبت سے اپنی چھاتی بڑی یاچھوٹی کرسکتی ہے ، یہ دراصل ایک خواجہ سرا ہے جو مرد سے عورت بنی اور چھاتیاں بھی محرک لگوائیں ۔
ستائیس سالہ آئیوانا ولادیسلاوا نے محض 11سال کی عمر سے ہی جنس تبدیل کرانی شروع کر دی تھی اوراس مقصد کے لیے نسوانی ہارمون کی گولیاں کھاتی رہیں، جب بلوغت کی عمر کو پہنچی تو سرجری کروانی شروع کی اور متعدد آپریشن کروانے کے بعد مکمل عورت بن گئی۔ دستیاب معلومات کے مطابق وہ دنیا کی پہلی عورت ہے جس نے یہ ’اِن فلیٹ ایبل‘ چھاتیاں لگوائی ہیں جو پھول کر انتہائی بڑی اور کم ہوکر نارمل سائز میں بھی آسکتی ہیں۔آئیوانے بتایا کہ اس کے جسم پر موجود چھاتیوں میں سیلین سالوشن بھرا جاتا ہے اور جب چاہتی ہوں تو سوئی چبھو کر انہیں چھوٹا کر لیتی ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here