بلی کے چکر میں اینکرپرسن غریدہ فاروقی گھر کی چھت سے گرگئیں

0
71

لاہور(پاکستان 247نیوز) نجی ٹی وی چینل سے وابستہ سینئر اینکرپرسن غریدہ فاروقی بلی بچانے کی کاوش کے دوران گھر کی چھت سے گرگئیں جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ میں بھی فریکچرآگیا اور اپنے چاہنے والوں سے دعا کی درخواست کی ہے ۔
ٹوئٹرپرپلاسٹر سے ڈھکی ٹانگ کی تصویرشیئرکرتے ہوئے غریدہ فاروقی ن ے بتایاکہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اپنے گھر کی چھت پر بلی کو بچانے کیلئے گئی تھیں لیکن خود ہی زمین پر آگریں جس کے باعث ان کی ٹانگ میں فریکچر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید نوعیت کے زخم آئے اور ٹانکے لگانے پڑے۔
ان کے گرنے کی خبر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسمیت سوشل میڈیا صارفین نے خیریت اور جلد تندرست ہونے کی دعا کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here