”وہ مسلمان ملک جو دنیا کے نقشے پر پاکستان کی وجہ سے موجود ہے “

0
82

اسلام آباد (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) کوئی عرب ملک مسئلہ فلسطین پر بات کرنے پر تیار نہیں کیونکہ انہیں اپنے اقدار کے جانے کاخدشہ ہے ، پاکستان نے بوسنیا میں 1992میں میزائل بھیجے اور آج یو رپ میں واحد مسلم ملک بوسنیا پاکستان کی وجہ سے ہے۔ یہ انکشاف لیگی رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین نے کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے بتایاکہ حالات تبدیل ہوچکے ہیں اور پاکستان کو عالمی منظر نامے پر ایک نئی اہمیت مل چکی ہے،ہماری ایک عظیم تاریخ ہے اور ہمارا دنیا کی خارجہ پالیسی میں ایک مقام رہاہے۔ ہمارا فلسطین اور دنیا کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ایک ٹریک ریکارڈ رہاہے۔ کچھ معاہدے ایسے ہوتے ہیں جن کو منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا البتہ ان کو کابینہ کے سامنے رکھا جا سکتاہے ، سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ چینی ادھر ملازمتیں حاصل کریں گے لیکن یہ بات غلط ہے چائنہ میں سینٹری ورکر کی تنخواہ 80ہزار روپے ہے جبکہ پاکستان میں 15ہزار ہے اس لئے کون ادھر ملازمت کرنے آئیگا ؟ یہ ایک خیال ہے کہ سی پیک کیساتھ جو وابستگی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی ہے وہ تحریک انصاف کی نہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here