ڈالرکی اونچی اڑان,ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

0
75
dollar-increase-pakistan247news

کراچی(پاکستان ٹو فور سیون نیوز) روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 134 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ کل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال اور اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے کے اقدامات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی۔اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے اور جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے قرض لینے کی رپورٹس کی تردید کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر ماہانہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here