ہریتھک روشن کا جنسی ہراسانی میں ملوث ہدایت کار کی فلم چھوڑنے کا اعلان

0
24
hrithikroshanafp

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی فلم ’سپر 30‘ کے ہدایتکار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کے الزام کی وجہ سے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرے لیے نا ممکن سی بات ہے کہ میں ایسے شخص کے ساتھ کام کروں جو کسی طرح کی بد اخلاقی میں ملوث ہو، میں اپنی فلم ’سپر 30‘ کے ہدایتکار وکاس بہل سے درخواست کرچکا ہوں کہ وہ اس معاملے پر حقیقت سامنے لائیں۔

ہریتھک نے یہ بھی لکھا کہ یہ معاملہ رفع دفع نہیں ہونا چاہیے اور ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہیے اور جنسی استحصال کا شکار ہونے والے شخص کو اتنا طاقتور بنانا چاہیے کہ وہ اس معاملے پر مزید آواز اُٹھا سکے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم’’کوئین‘‘کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صرف مجھے نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here