چینی نوجوان نےآئی فون خریدنے کے چکر میں اپنی زندگی تباہ کر دی، مستقل معذور ہوگیا

0
125
china-iphone-kidney-sale

بیجنگ(پاکستان 247نیوز) ایک چینی نوجوان نےآئی فون خریدنے چکر میں اپنی زندگی برباد کر دی،اس نوجوان نے آئی فون خریدنے کیلئے اپنا گردہ بیچ دیا جس سے وہ عمر بھر کیلئے معذور ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق آٹھ سال قبل چینی نوجوان ژیاؤ وینگ جس کی عمر 17 برس تھی آئی فون فور خریدنے کے لیے اپنا ایک گردہ فروخت کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ آٹھ برس سے گردے کا مریض بن گیا اور ڈائلیسِس مشین سے اپنا خون صاف کروانے لگا۔سال 2011 میں آئی فون فور کا بہت چرچا تھا جو اسٹیٹس کی علامت بن چکا تھا۔ تاہم یہ آئی فون سکول کے ایک غریب طالب علم ژیاؤ وینگ کی پہنچ سے باہر تھا لیکن ژیاؤ وینگ نے گردہ بیچ کر فون خریدنے کا فیصلہ کر لیا اور اس نے انسانی اعضا کے ایک اسمگلر کے ہاتھوں اپنا  صحت مند گردہ 3200 ڈالر میں فروخت کردیا لیکن اس کے بعد اس کی زندگی تباہ ہوکر رہ گئی ۔اس کو بتایا گیا کہ تھا کہ وہ ایک گردے پر زندہ رہ سکتا ہے لیکن گردہ فروش اسمگلر اسے اس جگہ لے گئے جہاں کے غیرقانونی آپریشن تھیئٹر میں صفائی کا انتظام نہ تھا اور اس کے زخم میں انفیکشن ہوگیا ۔ ژیاؤ وینگ نے یہ خبر گھر والوں کو نہیں دی تھی اور یہ ہوا کہ آخر کار اس کی خراب صحت سب کے سامنے عیاں ہوگئی۔انفیکشن پھیلتا گیا اور اس طرح اس کا دوسرے گردہ بھی متاثر ہو گیا اور وہ مستقل ڈائلائسِس کا محتاج بن گیا اور کمزوری کی وجہ سے بستر سے اٹھ بھی نہیں سکتا تھا اور بہت مشکل میں پھنس گیا۔ تاہم اس کے والدین نے گردے فروخت کرنے میں معاون مڈل مین کو تلاش کرکے اس پر مقدمہ کردیا جس نے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر ہرجانے کے طور پر دیئے جو اب اس نوجوان کے علاج پر خرچ ہورہے ہیں۔چینی سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد لوگوں نے زیادہ تر اس نوجوان کو قصور وار ہی ٹھہرایا ہے اور لوگوں نے کہا ہے کہ انسانی اعضا برقی مصنوعات سے زیادہ اہم ہوتے ہیں جن کی قدر کی جانی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here