بھارتی اداکارہ سارہ خان نے ہونٹوں کی سرجری کرا لی، آپ بھی دیکھئے

0
80

ممبئی(پاکستان 247نیوز)بھارتی اداکارہ سارہ خان نے ہونٹوں کی سرجری کرا لی ہے جس کے بعد اب اداکارہ کی شخصیت حیران کن طور پر کافی بدلی ہوئی نظر آتی ہے ۔
بھارتی ٹی وی کے سپرہٹ ڈرامہ سیریل ”بِدائی سپنا بابل کا“ میں”سدھنا“کا کردار اداکرکے شہرت حاصل کرنے والی سارہ خان نے ہونٹوں کی سرجری کرا لی ہے۔ اداکارہ نے اپنے فنی سفر کا آ غاز 2007سے کیا ۔
ان دنوں سارہ خان کافی متنازعہ تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں، حال ہی میں انسٹا گرام پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ہونٹوں کی سرجری کرا رکھی ہے۔ اگر سوشل میڈیا صارفین کی اس بارے میں رائے کی بات کی جائے تو انہیںسرجری کرانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے بلکہ ایک صارف نے تو ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ”کیا سرجری خراب ہو گئی ہے؟“

سارہ خان کئی پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ تاہم بھارتی ڈرامے ” بدائی سپنا بابل کا“ کے بعد ان کا کوئی قابل ذکر کام سامنے نہیں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here