سعودی عرب کے تیل کے ذخائر 266ارب بیرل تک پہنچ گئے

0
83

جدّہ(پاکستان247نیوز)سعودی عرب کا30سال بعد پٹرول ذخائر میں اضافے کا اعلان کیاہے،جس کے مطابق سعودی عرب کے تیل کے ذخائر 266ارب بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق سعودی عرب کے گیس ذخائر میں 17ٹریلین مکعب فٹ کا اضافہ ہونے سے گیس ذخائر 319اعشاریہ 5ٹریلین مکعب فٹ ہو گئے ہیں۔سعوی وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ نئے مصدقہ اعدادوشمار نے ہمارے ثابت کردیا ہے کہ آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے تین اہم حقائق اجاگر ہوتے ہیں، پہلا یہ کہ آرامکو دنیا میں سب سے بڑی آئل کمپنی ہے ، دوسرایہ کہ منافع اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے جو پیمانے آرامکو استعمال کر رہی ہے ،دنیا میں پٹرول کی صنعت سے منسلک لوگوں کو بھی وہی پیمانے استعمال کرنے چاہئیںاور تیسرا یہ کہ تیل کی پیداوار سے نکلنے والے کاربن کی کثافت سعودی عرب میں سب سے کم ہے۔
ڈیگولر اینڈ مکنٹن (ڈی اینڈ ایم) نے بھی سعودی آئل کمپنی آرامکو کے د ائرے میں آنے والے گیس اور پٹرول کے ذخائر کی تصدیق کر دی ہے ۔واضح رہے کہ 31دسمبر 2017کو سعودی عرب کے تیل ذخائر 263اعشاریہ 2ارب بیرل تھے جن میں 2.2ارب بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔مجموعی ذخائر میں سعودی عرب اور کویت کے مابین مشترکہ آئل فیلڈ کے وہ ذخائر بھی شامل ہیں جو سعودیہ کے حصے میں آتے ہیںتاہم مشترکہ آئل فیلڈ دونوں ممالک میں تقسیم شدہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here