نواز شریف کی لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0
67

لاہور(پاکستان247نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لیگی رہنما و¿ں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے دور میں جو ترقیاتی کام شروع ہوئے وہ اب ختم کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق جو چیزیں ملنی چاہئیں وہ مل ہی نہیں رہیں، جو باتیں کرتے ہیں وہ بتائیں کہاں ہیں این آر او؟
تفصیل کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کیلئے لیگی رہنماو¿ں میں رانا ثناءاللہ ، مشاہد حسین سید ، سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل آئے۔ ملاقات کے بعد مختلف لیگی رہنماو¿ں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی دوبارہ شروع ہو رہی ہے، پاکستان میں کاروبار رک گیا ہے،حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے اور نہ کوئی وژن ہے،حکومت اب پارلیمانی کمیٹی سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف سے انتقام لیا جا رہاہے جس کی وجہ سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ مشاہد حسین سید نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صرف اپوزیشن کا احتساب کر رہے ہیں، فارورڈ بلاک وہی بناتاہے جو پارٹی میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراکرپٹ ہیں۔
واضح رہے کہ آج کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کا دن تھا جس کیلئے مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں ، مریم نواز اپنے والد کے لئے کھانا بھی لائیں،جو مچھلی، سبزی اور گاجرکے حلوے پر مشتمل تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here