شاہ رخ خان امیرترین اداکار لیکن ان کی سالانہ آمدن اور کل اثاثے کتنے ہیں؟ جانئے

0
40
ممبئی (پاکستان 247نیوز) بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان کے مداح بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ شاہ رخ خان کا شمار بھی دنیا کے امیرترین اداکاروں میں ہوتاہے ۔ بھارتی اخبار ٹائمزناو کے مطابق شاہ رخ تین عشروں سے انڈسٹری پر راج کررہے ہیں اور ان کی سالانہ آمدن اڑھائی سو کروڑ سے زائد ہے جبکہ کل اثاثوں کی مالیت اکیاون سو کروڑ روپے ہے ۔ شاہ خان کی فلم’زیرو‘ کے بعد سے ان کا گھر ’منت‘ بھی خبروں میں ہے جن کے بارے میں شاہ رخ اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے مہنگے ترین چیز اپنا گھر منت ہے
۔بتایاگیاہے کہ یہ گھر منت ممبئی کے علاقے بندرا میں واقع ہے جہاں سے سمندر کا نظارا بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کے گھر کی قیمت تقریباً 200 کروڑروپے کے لگ بھگ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here