سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، اہم اعلان کر دیاگیا

0
96

ریاض(پاکستان247نیوز)سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے سعودی حکومت نے ورک ویزہ کی معیاد ایک سال کی مدت سے بڑھا کر 2سال کر دی ہے۔
تفصیل کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے بغیر کسی فیس کے ورک ویزہ کی مدت بڑھا کر ایک سال سے 2سال کر دی ہے ۔
وزارت محنت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورک ویزوں کی معیاد بڑھانے کامقصد پرائیویٹ اداروںکو آسانی فراہم کرنا اور مشکلات سے نکالنا ہے، وزارت چاہتی ہے کہ ورک ویزوں کے خواہشمند پرائیویٹ ادارے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
واضح رہے کہ یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here