پاکستان کرکٹ ٹیم کی اپنے پہلے میچ سے لے کر اب تک کی تاریخ جانئے

0
72
ball and bat pic

چکول(افتخار حسین سے)پاکستان ٹیم اب تک 902ون ڈے میچ کھیل چکی ہے،جن میں سے 477جیتے،398ہارے جبکہ 8برابر اور 19میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 1992کے ورلڈ کپ کی چیمپئن اور1999ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم ہے،پاکستان 1987اور 1996کے ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے۔اس کے علاوہ چیمپئن ٹرافی 2017میں بھی پاکستان فاتح رہا۔
اگر ٹی 20میچوں کی بات کی جائے توپاکستان ٹیم اب تک 139 ٹی 20کھیل چکی ہے اور باقی سب ٹیموں سے زیادہ 89میچ جیت چکی ہے جبکہ 47میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور تین میچ برابر رہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 2009کے ورلڈ کپ کی چیمپئن اور2007ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم ہے۔ پاکستان کی بڑی کامیابی آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ ون ڈے اور ٹی20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کی بھی فاتح ہے۔
اس کے علاہ ٹیسٹ میچوں میں422مرتبہ میدان میں اتری جن میں سے 136میں کامیابی سمیٹی جبکہ 127میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور159میچ بے نتیجہ رہے۔پاکستان کو ٹیسٹ سٹیٹس 28جولائی1952کو ملا اور پاکستان نے اپنی پہلی سیریز انڈیا کے خلاف اکتوبر1952میں کھیلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here