آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گیا

0
53
zardari-escaped-in-possibly-helecopter-accident

کراچی ،ٹنڈو آدم(پاکستان 247نیوز) سابق صدر اور رکن اسمبلی آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیل کے مطابق سابق آصف زرداری سینیٹر امام الدین شوقین کی دعوت پر ٹنڈو آدم پہنچے اوران کی آمد پر سلیمان روشن میڈیکل کالج میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی نااہلی کے ہیلی پیڈ کے نزدیک ریڈ کارپٹ بچھا دیئے ۔ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے لیے نیچے اترا تو ہوا کی وجہ سے کارپٹ اْڑ گیا تاہم پائلٹ کی حاضری دماغی سے ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔پائلٹ نے ہوا میں دھول اور مٹی دیکھتے ہوئے فوری لینڈنگ کے بجائے ہیلی کاپٹر کو کچھ دیر فضا میں روکے رکھا اور جب کارپٹ زمین پر گرا گیا تو اسکے بعد ہیلی کاپٹر نیچے اتارا گیا۔ناخوشگوار صورتحال کے باعث کافی دیر تک سابق صدر کا موڈ خراب رہاجبکہ پائلٹ کی کسی بھی قسم کی کوتاہی بڑے سانحے کو جنم لے سکتی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here