گاڑی کے گیٹ پر موجود تکونی ونڈو کی وجہ سامنے آگئی

0
47
vent-windows

ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان 247نیوز) آپ نے گاڑی کے گیٹ پر موجود تکونی ونڈوتو دیکھی ہی ہوگی لیکن اب اس کے وجود کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی ۔
تفصیل کے مطابق اسے وینٹ ونڈو کہا جاتا ہے اور جیسے جیسے گاڑیاں زیادہ جدید ہورہی ہیں، یہ کھڑکی بھی غائب ہوجاتی جاری ہے۔شروع میں یہ ونڈو گاڑی کے فرنٹ گیٹس میں ہوتی تھی جس کا مطلب گاڑی کا ٹمپریچر کنٹرول کرنا ہوتاتھالیکن اب اسے کھولنا ممکن نہیں رہا، مگر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ کھڑکی پچھلے دروازے پر منتقل ہوگئی ۔
درحقیقت یہ کھڑکیاں ماضی میں گاڑیوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے متعارف کرائی گئی تھیں۔اس زمانے میں بیشتر گاڑیاں ایئرکنڈیشنر سسٹم سے محروم تھیں اور اس وینٹ گلاس کا مقصد ڈرائیور اور مسافروں کے لیے گرم موسم میں درجہ حرارت قابل برداشت بنانا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here