پنجاب میں تحریک انصاف کے 25سے 30افراد کے مسلم لیگ ن سے رابطوں کا دعویٰ سامنے آگیا

0
43
Rana-sana-claims-contact-with-PTI-MPAs

لاہور(پاکستان 247نیوز) تحریک انصاف کے 25سے30اراکین پنجاب اسمبلی ہم سے رابطے میں ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا، یہ دعویٰ لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کیا۔ رانا ثنا کاکہناتھاکہ باغی رہنماؤں سے وعدہ ہوا ہے کہ حمزہ شہباز کی وطن واپسی پر ان کے ساتھ بیٹھیں گے ، عمران خان کو اپنے وزراء پر یقین نہیں،میں چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان کو علیم خان کی گرفتاری کا علم تھا ، اگر (ق) لیگ آنکھیں نہ دکھاتی تو علیم خان سے پہلے چوہدری پرویز الٰہی کی قربانی ہو جاتی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ علیم خان عمران خان کے محسن ہیں، عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ گرفتاری سے پہلے علیم خان کو آگاہ کردیتے کہ جاؤ اپنی قبل از گرفتاری ضمانت کرا لو،علیم خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے 25سے 30راکین (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں، حمزہ شہباز واپس آ لیں ان سے وعدہ ہوا ہے کہ آپ کے ساتھ بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی بار ی چوہدری پرویز الٰہی کی ہے اور اگر پرویز الٰہی گرفتار ہوئے تو پنجاب حکومت مارچ تک چلتی ہوئی نظر نہیں آتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here