میانوالی میں ایک اور تحصیل بڑھانے کافیصلہ

0
26
Minawali-to-get-4-tehsils

لاہور(پاکستان 247نیوز)عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے آبائی ضلع میانوالی میں ایک اور تحصیل بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، نواح میں واقع واں بچھراں کو میانوالی کی تحصیل کا درجہ دینے کیلئے سفارشات طلب کر لی گئیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے واں بچھراں کو تحصیل کا درجہ دینے کیلئے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی جس پر وفاق نے چیف سیکرٹری پنجاب سے واں بچھراں کو تحصیل کا درجہ دینے کیلئے سفارشات طلب کرلی ہیں ،اس وقت میانوالی کی میانوالی، پپلاں اور عیسیٰ خیل تین تحصیلیں ہیں اور واں بھچراں کو تحصیل کا درجہ دینے کے بعد کل چار ہو جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here