پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی پائلٹ ’ابھینندن‘ نے مودی کو نئی مشکل میں ڈال دیا، پابندی لگ گئی

0
65
indian-pilot-who-arrested-pakistani-wing-commander-abhinandan-varthaman-feb-2019

نئی دہلی (پاکستان 247نیوز) اپنے طیارے کی تباہی کے بعد پاکستان کی حدود میں زندہ پکڑے گئے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے واپس کردیا لیکن مودی سرکار نے اس کی تصاویر اپنی انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کردیں جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے مسلح افواج کے اہلکاروں کی تصاویر کے استعمال پر پابندی لگادی۔
سوارج انڈیا کے نیشنل پریزیڈنٹ یوگیندریادیو نے ٹویٹر پر انتخابی مہم کی ایک تصویرشیئرکی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا سیاسی پوسٹر پر ایک حاضر سروس اہلکار کی تصویر لگانے کی اجازت ہے؟ اگر اجازت نہیں ہے تو کیا اس پر کوئی ایکشن لیا جائے گا؟

سوشل میڈیا پر ایسی تصویر وائرل ہونے کے بعدالیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہاگیا کہ بھارت کی وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی توجہ اس امر کی جانب دلائی ہے کہ بہت سی سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوجیوں کی تصاویر کو اپنی انتخابی مہم کے دوران پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، ہدایت کی جاتی ہے کہ جدید جمہوریت میں فوج غیر سیاسی ہوتی ہے اس لیے اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتی آرمی چیف یا کسی بھی فوجی کی تصویر کسی اشتہار، پراپیگنڈا یا انتخابی مہم کیلئے استعمال نہیں کرسکتے، اس لیے اس بارے میں احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے ، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here