احسن اقبال کے بعد ایک اور لیگی رہنما پر قاتلانہ حملہ ، فائرنگ کے بعد بم دھماکہ

0
153

کراچی (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)لیاری میں ملزمان کا مسلم لیگ ن کے رہنماپر حملہ فائرنگ کے نتیجے میں مقامی رہنما سمیت3 افراد زخمی ہوگئے ، ملزمان نے فرار ہونے کے بعد کچھ فاصلے پر دستی بم حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری غریب شاہ مزار کے قریب نامعلوم ملزمان آئے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسلم لیگ کے مقامی رہنما عقیل رحمانی ولد یوسف ، عثمان ولد بشیر احمد اور اسعد اللہ رحیم زخمی ہوگئے فائرنگ کےنتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پویس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما عقیل رحمانی کو نشانہ بنایا تھا وہ شدید زخمی ہیں ،جبکہ دیگر زخمیوں کی معلومات لی جارہی ہیں کہ وہ کون ہیں اور وہاں کیا کررہے تھے ،کہیں وہ ملزموں کے ساتھ تو نہیں تھے ، واقعہ کے بعد جیسے ہی پولیس اور رینجرز وہاں پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے وقت بزنجو چوک کے قریب دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 38سالہ عمران ولد اشتیاق نامی شخص زخمی ہوگیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کا کہنا ہےکہ ابھی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور ملزموں کی تلاش میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی عقیل رحمانی کے دفتر پر دستی بموں سے حملہ ہوچکا ہے اور اس بار عقیل رحمانی کو نشانہ بنایا گیا جو اس وقت دفتر میں موجود تھے ۔پولیس بزنجو چوک پر دستی بم حملہ کرنے والاملزم بھی زخمی ہو گیا ،جسے سول اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here