سلمان خان نے سابق محبوبہ کترینہ کیف کو کروڑ وں روپے دلادیئے

0
53

ممبئی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) دبنگ خان نے اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کو ’دبنگ ٹور‘ میں سناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ سے زیادہ 12کروڑ روپے معاوضہ دلادیا۔
دبنگ خان کا ’ٹور‘ امریکہ پر مشتمل ہے جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف، سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ بھی ہوں گی،اداکارہ کترینہ کیف اور جیکولین میں معاوضے کی وجہ سے دوڑ لگی ہوئی تھی لیکن یہاں بھی سلو میاں نے کترینہ کو فوقیت دی اور سب سے زیادہ معاوضے کا قرعہ فال اداکارہ کترینہ کیف کے نام نکلا ۔ٹور منتظمین کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف بڑی اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں جس وجہ سے انہیں زیادہ معاوضہ دیا جارہا ہے۔
اسی ٹور میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور سوناکشی سنہا کو 8 شوز کا معاوضہ 6 سے 8 کروڑ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here