فطرانے کی ادائیگی لازم لیکن کن لوگوں کیلئے ؟ مسلمانوں کیلئے بڑی خبرآگئی

0
58

دبئی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) عید الفطر کی نماز پڑھنے سے پہلے فطرانے کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن کتنی آمدن کے لوگوں کیلئے یہ فرض ہے ، یہ معمہ بھی حل ہوگیا اور خلیج ٹائمز نے بتایاکہ فطرانہ ہر اس شخص مسلمان پر فرض ہے جس کے پاس ایک دن اور ایک رات کا کھانا اور اپنی بنیادی ضروریات سے زائد کچھ رقم موجود ہے،اس پر اپنا ہی نہیں بلکہ اپنے زیرکفالت افراد، بیوی بچوں، کا بھی فطرانہ ادا کرنا فرض ہے۔ فطرانہ ہر مسلمان نوجوان، بوڑھے، مرد اور عورت پر فرض ہے جو رمضان کے اختتام اور شوال کی ابتداء کو پالے۔جو شخص رمضان المبارک کا آخری سورج غروب ہونے کے بعد وفات پا جائے، اس کے لواحقین کو اس کا بھی فطرانہ ادا کرنا ہو گا اور اگر کوئی بچہ رمضان المبارک کا آخری سورج غروب ہونے سے پہلے پیدا ہوجائے تو اس کے والدین پر اس کا فطرانہ ادا کرنا بھی فرض ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here