وہ مجبور بھارتی جس کی سب سے بڑی پریشانی ایک سانپ نے حل کردی

0
72

نئی دہلی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) موجودہ دور میں مالی مسائل سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہیں لیکن ایک بھارتی بوڑھے کی یہ پریشانی ایک سانپ نے ہی حل کردی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مانو سابا راجیخان نامی یہ شخص بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلوروکا رہائشی ہے جس کی پنشن گزشتہ 8ماہ سے رکی ہوئی تھی اور سرکاری افسران مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔ گزشتہ دنوں مانوسابا نے ایک زہریلا سانپ پکڑا اور دفتر میں جا گھسا جہاں اسے پنشن دینے سے انکار کرنے والے افسران کے سانپ دیکھ کر اوسان خطا ہو گئے اور وہ سر پر پیر رکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
یہ معاملہ دیکھ کر ایک اعلیٰ افسر وہاں آیا اور اس نے تین سے چار روز میں مانوسابا کو پنشن دینے کا وعدہ کیا جس پر مانو سانپ لیے باہر چلا گیا اور اسے تھوڑی دور جھاڑیوں میں چھوڑ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here