چوہدری نثار کا ٹکٹ ن لیگ کو لے کر بیٹھ گیا، شہبازشریف اور نوازشریف میں اختلافات سامنے آگئے

0
119

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیو) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نوازشریف اور شہباز شریف میں اختلاف سامنے آگیا ۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نرم رویہ رکھتے ہیں لیکن پارٹی قائد نوازشریف نے ٹکٹ جاری کرنے کے لیے شرط رکھی ہے کہ وہ پہلے درخواست دیں، اس کے بعد ہی ٹکٹ جاری کیا جائے گا تاہم چوہدری نثار ٹکٹ کے لیے درخواست دینے سے انکار کرچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here