مسجد الحرام میں خودکشی کرنیوالے شخصیت کی حقیقت سامنے آگئی، پاکستانی نہیں تھا بلکہ ۔ ۔ ۔

0
27
مکہ مکرمہ (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) گزشتہ دنوں مسجد الحرام میں ایک شخص نے صحن میں چھلانگ لگا کرخود کشی کر لی اور دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی ہے لیکن اب اس کی اصل شناخت سامنے آگئی اور وہ پاکستانی نہیں بلکہ فرانسیسی شہری تھا اور اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے آیا تھا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مکہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعے کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر کود کر خود کشی کی۔حکام کا کہنا ہے کہ نیچے گرنے سے اس شخص کی فوری موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص نے جس مقام سے نیچے چھلانگ لگائی وہاں زائرین کو گرنے سے بچانے کے لیے حفاظتی باڑ نصب تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here