زرداری کی گرفتاری پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

0
73

لاہور(پاکستان 247نیوز)سابق صدر زرداری کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور کہاہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم جواب دہی سے بچ نہیں سکتا، پورے پاکستان کے غریب اور امیر کیلئے الگ قانون لیکن جعلی اعظم ، اس کی بہن اور اس کے اخراجات برداشت کرنیوالوں کیلئے الگ قانون ہے ۔
مریم نواز نے ٹوئٹرپر اپنی ٹوئیٹس میں لکھاکہ ”جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا جبکہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان، امیر ہو یا غریب، کے لیے الگ قانون ہے اور جعلی اعظم، اسکے خاندان اور اس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون۔ انکے لئے کوئی قانون ہے؟قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدارنہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیئے آج کٹہرے میں ہوتا۔اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا“۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ”جعلی اعظم اگر یہ سمجھ رہا ہے کہ ووٹ چرانے، مہنگائی کا طوفان برپا کرنے، معیشت کا ستیاناس کرنے، ادویات، بجلی گیس کے بلوں میں ہو شربا اضافے اور عوام کی زندگی جہنم بنانے کا جواب سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں ہیں تو باہر نکل کے دیکھو عوام تمہیں کیسے کوس رہی ہے۔ یہ ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔جب ساری قومی اپوزیشن کوجعلی احتساب کی شکار گاہ بنا لیا جائےتو پوری قوم کی نظریں انصاف کا جھنڈا اٹھائے ججوں اور کھرے انصاف کا حلف لینے والی عدلیہ پر جم جاتی ہیں۔۔جنگل کے قانون اور مہذب ریاست میں یہی فرق ھو تا ھے“۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here