حکومت نے زرداری کی گرفتاری سے قبل اجازت لیے جانے کی وضاحت کردی

0
63

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیاگیا اور وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے قومی اسمبلی میں وضاحت کی کہ گرفتاری سے قبل نیب نے ان سے اجازت نہیں لی ، اور نہ ہی پوچھا۔
سپیکر کے کہنے پر وزداخلہ نے کہاہے کہ زرداری کی گرفتاری میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں، یہ خالصتاً نیب کی کارروائی ہے اور نیب آزاد ادارہ ہے ۔ دوسری طرف اپوزیشن لیڈر سمیت اپوزیشن اراکین نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اس سلسلے میں باقاعدہ طورپر درخواست بھی دائرکردی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here