بلاول نے بھی دل کی بات کہہ دی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے گلہ کر ڈالا

0
27

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدے کے باوجود مجھے قومی اسمبلی میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیخ رشید اورفواد چوہدری کو بولنے کا موقع دیا گیا لیکن وعدے کے باوجود مجھے نہیں بولنے دیا گیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پارلیمنٹ میں موقف بیان کرنا میرا حق ہے ،میں آج پریس کانفرنس میں اپنا موقف بیان کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here