آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں تھی، آصفہ بھٹو

0
35

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی اپنے والد کی گرفتاری پر میدان میں آگئی ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ بزدل حکمران سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن رہنماوں کو جیلوں میں ڈال کر اپنی حیثیت کو جائز کروایا جا سکے گا۔ آصف زرداری پر نہ تو کوئی کیس ہے ، نہ انہیں سزا ہوئی ہے اورنہ ہی کوئی معقول وجہ تھی کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔
آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو گرفتار کر کے سچائی کو خاموش نہیں کریا جا سکتا۔ آصف علی زرداری پہلے بھی الزامات سے بری ہوئے ہیں اور اب پھر ہوں گے۔
واضح رہے کہ سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ان کی ضمانت کے منسوخ ہونے کے بعد نیب نے گرفتار کر لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here