منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

0
4
asif-ali-zardari-faryal-talpur

کراچی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کرلیا۔

تفصیل کے مطابق 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے، ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کو بدھ 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں،عدالت نے انہیں 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے جب کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here