پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل بھی میدان میں، واضح اعلان کردیا

0
12
moon-eid-ul-adha

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست بروز اتوار کو نظرآنے کے واضع امکانات ہیں جب کہ عیدالضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند اتوار12 اگست کونظرآجائے گا، 13 اگست کویکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ اتوار 12 اگست کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرپاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔نیا چاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہوجب کہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا لازمی ہے۔

ذی الحج کے چاندکی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here