حمل کی روک تھام کیلئے استعمال ہونیوالے کنڈوم نے انسانی جانیں بچانا شروع کردیں مگر کیسے؟ جان کر کنڈوم بنانے والی کمپنیاں بھی دنگ رہ جائیں گی

0
117
condom-use-mobile-phone

 نیروبی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) عام طور پرکونڈوم مانع حمل کے لیے استعمال ہوتاہے لیکن افریقی ملک کینیا میں اس کا ایسا استعمال شروع کردیاگیاکہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی ، کنڈوم ممباسی مچھیروں کی جانیں بچانے کے علاوہ رابطے کا بھی ذریعہ بن گیا۔

بی بی سی کے مطابق کنڈوم واٹر پروف ہوتے ہیں اور موبائل فون اس میں محفوظ رہتے ہیں، اسی وجہ سے مچھیرے ان کنڈومز پر لگے کیمیائی مادے صاف کرکے ان میں موبائل فون رکھ لیتے ہیں اور اپنے کام پر نکل جاتے ہیں، کنڈوم کے اندر موجود موبائل فونز کے سگنل یا آواز پر بھی کوئی فر ق نہیں پڑتا جبکہ سمندر کے پانی کے اندر بھی استعمال کرنے سے موبائل فون کے خراب ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔
کبوانا علی نامے مچھیرے نے بتایاکہ میں مچھلی کے شکار پر نکلنے سے پہلے موبائل پر کنڈوم چڑھا لیتا ہوں اور پھر اسے ایک سرے سے گرہ لگ جاتی ہے، اس سے مچھیرے کسی خطرے کی صورت میں مدد بھی مانگ سکتے ہیں یا کسی کو اطلاع دے سکتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ ساحل پر موجود اپنے گاہکوں کیساتھ بھی رابطے میں رہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تین ماہ قبل بھی بحرہند میں ایک کشتی الٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، علاقے میں کنڈوم خریدنا معیوب ہی سمجھا جاتا ہے لیکن مچھیروں کی یہ اب ضرورت بن چکی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here