پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا آج سے آغاز،جنوبی افریقا کو سیریز 2-0 کی واضح برتری

0
96
pakistan-vs-south-africa-test-2018

جوہانسبرگ (پاکستان247نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج تسرا ٹیسٹ جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش سے بچنے کیلئے یہ ٹیسٹ جیتنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج تسرا ٹیسٹ جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہےجو کے پاکستانی ٹائم کے مطابق دن 1 بجے کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0 کی واضح برتری حاصل ہے

اسی گراؤنڈ پر 2013 میں پاکستانی ٹیم اپنے سب سے کم سکور 49 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جس میں ڈیل اسٹین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 8 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس میچ میں سرفراز احمد، اظہر علی اور اسد شفیق بھی شامل تھے۔

پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کے ساتھ اترے گی۔ پاکستانی ٹیم وائٹ واش سے بچنے کیلئے طویل عرصے بعد پانچ بولروں جبکہ چھ اسپیشلسٹ بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان کا 4 فاسٹ بولروں کا اسکواڈ محمد عامر، محمد عباس،فہیم اشرف اور حسن علی پر مشتمل ہوگا۔ پاکستانی ٹیم میں 4 فاسٹ بولر اور ایک اسپنر شاداب خان ہوں گے جب کہ طویل قامت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے اور فہیم اشرف کو ان کی جگہ موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز امام الحق کے ساتھ شان مسعود کریں گے جب کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور سرفراز احمد ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here