سکردو اور گردو نواح میں برفباری، پروازیں منسوخ ، زمینی رابطہ منقطع

0
77
skardu-weathe- active-snow

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)سکردو اور گردو نواح نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

تفصیل کے مطابق سکردو اور گردو نواح میں شدید ہو ئی ہے جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ سکردوکیلئے پروازیں آج تیسرے روز بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لوئردیرمیں پہاڑوں پربرفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مانسہرہ ، بٹگرام، تورغراوراپرکوہستان میں بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی ہے۔ شوگران،ناران اورکاغان میں برفباری نے مناظر مزید حسین بنا دیئے ہیںجبکہ مری ، کالام ، گلگت اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ اورفیصل آباد سمیت پشاور،مردان،ہزارہ،کوہاٹ،بنوں،مالاکنڈ ،ڈی آئی خان، کوئٹہ،کشمیراورگلگت میں بھی بارش کاامکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ اورمکران کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here