بالی ووڈ کی ایک اور نوجوان جوڑی اس سال ہمیشہ کیلئے ایک ہو جائے گی

0
81
ranbir-kapoor-and-alia-bhatt-with-family

ممبئی (پاکستان247نیوز) بالی ووڈکی ایک اور نوجوان جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں مگنی کریں گے۔ ان دنوں اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔

سوشل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی رواں سال جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر باقاعدہ کرے گی۔ رنبیر کپور اپنی ماں نیتوکپور سے زیادہ مانوس ہیں ، نیتوکپور چاہتی ہیں کہ رنبیر جلدی شادی کر لے ، سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ نیتو کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کو شادی سے پہلے والی رسم ” روکے “ کیلئے بھی منا لیں گی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عالیہ بھٹ نے نئے سال کی خوشی بھی رنبیر کپور کے گھر والو ں کے ساتھ منایا تھا جس کی فوٹو انسٹا گرام پرشیئر کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here