دل چوری ہو جانے پر پولیس نے لڑکے کی رپورٹ درج کرنے سے معذ ت کر لی

0
72
heart-thief-indian-police-fir

ناگپور(پاکستان247نیوز) بھارتی نوجوان دل چوری ہوجانے پر محبوبہ کے خلاف رپورٹ درج کرانے پولیس اسٹیشن جا پہنچا لیکن پولیس نے نوجوان کی رپورٹ درج کرنے اس انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کی ایک اور نوجوان جوڑی اس سال ہمیشہ کیلئے ایک ہو جائے گی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہرناگپور کا رہائشی نوجوان ایک لڑکی کو دل دے بیٹھا جس کے بعد وہ اپنی محبوبہ کے خلاف دل چوری کرنے کی رپورٹ درج کرانے مقامی پولیس اسٹیشن جا پہنچا۔ ڈیوٹی پر موجود افسر نے نوجوان لڑکے کو سمجھا بجھا کر واپس بھیجنے کی کوشش کی لیکن لڑ کا جانے کو تیار نہ تھا، لڑکے نے رپورٹ درج ہونے سے پہلے جانے سے انکا ر کر دیا، جس پر ڈیوٹی افسر تذ بذب کا شکار ہو گیا کہ اس انوکھی درخواست کا کیا کیا جائے۔ اس کے بعد اس نے اپنے سینئر افسران سے رابطہ کیا ۔
پولیس افسران نے رپورٹ درج کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس صرف مالی یا مادی اشیاءکے کھو جانے کی رپورٹ درج کر سکتی ہے،عشق محبت میں دل کو چوری ہو جا نا قانون کی نظر میں کوئی جرم نہیں ہے پولیس نے مزید کہا کہ بھارتی آئین میں ایسا کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے جو موجودہ صوتحال کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here