بالی ووڈ کے سلطان کی ماں اداکارہ کترینہ کیف کو اپنی بہو بنانے کی خواہشمند

0
105
katrina-kaif-salma-khan-salman-khan

ممبئی(پاکستان247نیوز) بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان ادکارہ کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں اور کترینہ کو اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں

ہر ماں کی طرح سلمیٰ خان بھی اپنے بیٹے کے سر پر سہرا دیکھنا چاہتی ہیںجبکہ ان کے باقی گھر والوں اور مداحوں کو بھی سلمان خان کی شادی کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ حالیہ خبروں کے مطابق سلمان خان کی والدہ اداکارہ کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں اور سلمان خان سے شادی کر ا کے اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔ کترینہ کیف جب بھی سلمان خان کے گھر آتی ہیں تو ان کی ماں سے ملے بغیر واپس نہیں جاتیں۔ دیکھا جائے تو سلمان خان اور کترینہ کے ما بین کافی دوری پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ رہنا شروع کر دیا تھا لیکن سلمان خان کی والدہ اس کے باوجود بھی کترینہ کو اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دل چوری ہو جانے پر پولیس نے لڑکے کی رپورٹ درج کرنے سے معذ ت کر لی
صرف سلمی خان نہیں بلکہ اگر سلمان کے مداحوں کی بات کی جائے تو وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ہو جائیں،اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان اپنی والدہ کی خواہش پوری کرتے ہیں یا نہیں کیونکہ سلمان خان کو شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ اپنے انٹرویوز میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسے کا ضیاع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here