جنوبی افریقہ نے پاکستان کوتیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کرکلین سوئپ کر دیا

0
132
pakistan vs south africa test 2019

جوہانسبرگ (پاکستان247نیوز)جنوبی افریقا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

تفصیل کے مطابق میزبان ٹیم نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جیت کے لیے پاکستان کو 381 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سرفراز الیون 273 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے اسد شفیق 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ شاداب خان 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اوپننگ بلے باز امام الحق 35، شان مسعود 37، اظہر علی 15، بابر اعظم 21، کپتان سرفراز احمد صفر، حسن علی 22، محمد عامر 4 اور محمد عباس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا اور اولیویئر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیل اسٹین 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین کارکردگی پیش کرنے پر کوئنٹن ڈی کوک کو ‘مین آف دی میچ’ جب کہ ڈین اولیوئیر کو ‘مین آف دی سیریز’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here