پاک آرمی کے ائیر ڈیفنس میں لانگ رینج ایل وائے 80بھی شامل

0
28
pak-army-air-defence-l-y-80

رولپنڈی (پاکستان247نیوز) لانگ رینج ایل وائی 80میزائل کے کامیاب تجربہ کرنے کے بعد پاکستان آرمی نے اپنے ائیر ڈیفنس سسٹم میں شامل کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کیا ہے کہ کراچی کے نزدیک پاکستان آرمی کے ائیر ڈیفنس کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانگ رینج ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائی 80 کا بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل وائے 80 کی فائر پاور کاپہلا مظاہرہ ایونٹ کا طرہ امتیاز تھا، ائیر ڈیفنس ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق البیاز 2019ءکی اختتامی تقریب کا حصہ تھی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل مجاہد انور خان نے بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ کمانڈر کرچی، کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ سمیت دیگر سینئر کمانڈرز سمیت پرنسپل آفیسرز نے بھی ائیر شو کا مظاہرہ دیکھا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80ائیر ڈیفنس میں شمولیت سے ائیر ڈیفنس سسٹم کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہو اہے۔ایل وائی 80کی ایئر ڈیفنس سسٹم میں شمولیت پر ائیر چیف مجاہد انور خان نے بھی مبارک باد دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here