کیا آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو پریشان نہ ہوں، علاج بھوک سے نہیں بلکہ یہ غذا مزید کھا نے سے ممکن ہے

0
71
weight-loss-man

لاہور (پاکستان247نیوز) اگر آپ اپنے وزن سے پریشان ہیںاور اس وزن کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تو پریشان ہونا چھوڑ دیں۔آپ بالکل صحیح جگہ پر ہیں۔ جس شخص کو وزن بڑھ رہا ہوتا ہے اس کی سب سے بری پریشانی یہ ہوتی ہے کہ کونسی چیز مجھے کھانی چاہئے اور کونسی چیز سے بچنا چاہئے، کیونکہ ظاہر ہے کیلوریز کی مقدار بھی آپ کے موٹاپے کی بڑھنے یا کم ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
عام طور پر موٹاپے کا علاج کیلئے ڈائٹنگ کی جاتی ہے۔ لیکن ہم آپ کو ایک ایسا حل بتانے جا رہے ہیں جس کے بارے میں جان کر آپ بالکل یقین نہیں کریں گے کیونکہ ہم آپ کو ایک ایسی غذا کے بارے میں بتانے لگے ہیں جو کھانے سے آپ کے موٹاپے میں بتدریج کمی ہوگی۔اگر آپ بھو نے ہوئے کالے چنے استعما ل کرنا شروع کر دیں۔
چنا ایک بہتریں غذا کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسری بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ موٹا پے کا بھی ایک موثر علاج ہے۔ اس میں موجود پروٹین اور فائبر کے باعث آپ کو کمزوری محسوس نہیں ہوتی اور کیلوریز کی مقدا رکم بھی کم ہوتی ہے۔ اگر بھونے ہوئے چنوں کو چھلکوں سمیت کھایا جائے تو وافر مقدار میں پروٹین اور فائبر حاصل ہوتا ہے جوجسم سے اضافی چربی ختم کرنے میں مو¿ثر کردار ادا کرتا ہے۔بھونے ہوئے چنوں میں موجود آئرن سے جسم صحت مند اور توانا رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیر سے ہضم ہونے کے باعث بھوک بھی دیر سے لگتی ہے۔
ابلے ہوئے چنوں کی ایک پیالی بھی یکساں فوائد کی حامل ہے ، دو ماہ بعد بھونے ہوئے یا ابلے ہوئے چنے کھانے کا نتیجہ واضح طور پر آپ کے وزن کو کم کر دینے کی صورت میں آپ کے سامنے ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here