سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایسے وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے کہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہو گی

0
59
general raheel sharif

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف چالیس ممالک کے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گیے، وفد دو روزہ قیام  کرے گا جس میں وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کا وفد اتوار کی رات پاکستان پہنچا جس کی قیادت پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کررہے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جو کہ پاکستان میں دو روز قیام کرے گا۔وفد کی اپنے قیام کے دوران جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوگی اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں اسٹریٹجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہم تصور کیا جارہا ہے۔ دو روز قیام کے بعد وفد کی واپسی منگل کو متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here