محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

0
64
rainy cloud pakistan

اسلام آباد / لاہور(پاکستان247نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل (منگل) سے لیکر جمعے تک ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا جس سے کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو جمعے تک رہے گا۔ شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے 3 دن تک بارش کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، آج ملک کے زیادہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 جبکہ کم سے کم 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوامیں نمی کا تناسب صبح 58 جبکہ شام میں 44 فیصد رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here