پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف شیڈول کا اعلان کر دیا

0
75

دبئی(پاکستان247نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف شیڈول کا اعلان کر دیا جس سے پاکستان میں میزبانی کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

تفصیل کے مطابق شائقین کرکٹ امید کر رہا تھے کہ آسٹریلیا کیخلاف کچھ میچ پاکستان میں کروائیں جائیں گے لیکن بالاخر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچزکی سیریز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا باقاعدہ اعلان کرنے کے ساتھ ہی پاکستان میں میچز کےانعقاد کی قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئیں۔

پی سی بی نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پانچ میچوں میں سے ایک یا دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی تجویز دی تھی، پی سی بی کا موقف تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب پاکستان، انٹرنیشنل میچز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم آسٹریلیا نے اپنے سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان میں میچزکھیلنے سے انکارکردیا تھا لیکن اس کے باوجود پی سی بی کا اصرار تھا کہ ابھی بھی معاملات طے نہیں ہوئے، تاہم اب پاکستان میں میچز منعقد نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یاد رہے آسٹریلین ٹیم نے آخری مرتبہ 20 سال پہلے 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، بعد ازاں پاکستان میں سیکیورٹی مسائل کو جواز بنا کر آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم اس دوران دونوں ملکوں کی ٹیمیں نیوٹرل مقام پر ایکشن میں دکھائی دیتی رہیں۔

پاکستانی ٹیم اس وقت ون ڈے رینکینگ میں پانچویں جبکہ آسٹریلیا ٹیم دو نمبرکے فرق سے چھٹے نمبر پر موجود ہے اور سیریز میں پاکستان کو اپنی پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ اس سیریز سے دونوں ٹیموں کو رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی، آسٹریلیا ٹیم عالمی کپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ دونوں ٹیمیں12جون کو ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

pakistan vs australia 2019 schedule

پی سی بی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا باقاعدہ آغاز 22 مارچ سے شارجہ میں ہو گا، 2 روز کے وقفے کے بعد دونوں ٹیمیں ایک بار پھر اسی میدان میں ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ابوظبی سیریز کے واحد میچ کی میزبانی 27مارچ کو کرے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دبئی آ جائیں گے اور سیریز کے آخری دونوں میچز دبئی اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے، سیریز کا چوتھا میچ 29 مارچ کو شیڈول ہے جبکہ آخری مقابلہ 31 مارچ کورکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here