درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کی 3قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی

0
46
shahbaz sharif

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز)اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی جس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق شہباز شریف کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات اور قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کی رکنیت ختم کی گئی ۔دوسری جانب خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے میاں شہباز شریف کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت نے شہباز شریف کو بطور چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے ووٹنگ کے ذریعے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،حکومت اور اس کے اتحادیوں ارکان کی تعداد15 جبکہ اپوزیشن کے پاس 14 ووٹ موجود ہیں ،شہباز شریف کو ہٹانے کیلئے اختر مینگل کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here