پاکستان کی سائبر سیکیورٹی داﺅ پرلگ گئی، انٹر نیٹ ٹریفک مانیٹرنگ کا کام اسرائیلی کمپنی کو دیئے جانے کا انکشاف

0
69
Pakistan Telecommunication Authority

اسلام آباد (پاکستان 247نیوز) پی ٹی اے نے ملک کی سائبر سکیورٹی داو پر لگا تے ہوئے انٹرنیٹ ٹریفک کی مانیٹرنگ کا کام اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی شراکت دار کمپنی کو دیدی ہے جس کا انکشاف مقامی خبررساں ایجنسی نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے قواعد کے برخلاف منتخب کردہ کمپنی ان باکس ٹیکنالوجی کے نیٹ ورک سے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کو ملک کے مکمل کمیونیکیشن نظام تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے نمائندوں نے چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین نیب کو نوٹس لینے کیلئے مراسلے ارسال کر دئیے۔خط کے مطابق پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی مانیٹرنگ کیلئے لینڈنگ سٹیشن پر انٹرنیشنل ٹریفک مانیٹرنگ سلوشن کے قیام کی فراہمی کا کام ان باکس ٹیکنالوجی پاکستان نامی کمپنی کو دیا ہے،یہ کمپنی سینڈوین نامی غیر ملکی کمپنی سے ٹیکنالوجی حاصل کرتی ہے جو اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل گیٹ وے انٹرنیٹ ٹریفک مانیٹرنگ کا کام دینے کا معاہدہ معمول کے ٹینڈرنگ طریقہ سے ہٹ کر کیا گیا اور من پسند کمپنی کو پی ٹی اے حکام نے تمام قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نواز دیا۔خط میں یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کی سائبر سکیورٹی کی صورتحال انتہائی کمزور ہے جس کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک ہمارے تمام کمیو نیکیشن نظام تک رسائی حاصل کر پائے گا جو ملکی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here