مریم نوازکی پراسرار خاموشی کی وجہ مسلم لیگ ن خود ہی سامنے لے آئی

0
50
pervez rasheed

لاہور(پاکستان 247نیوز)جیل سے رہائی کے باوجود سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف پراسرارطورپر خاموش ہیں اور اب مسلم لیگ ن ہی ان کی خاموشی کی وجہ سامنے لے آئی ۔

لیگی سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مریم نوازکو ابھی سیاست کرنے کا قانونی حق نہیں ،اس لئے خاموش ہیں ،مریم نواز کو مقدمات سے انصاف مل جائے گاپھر سیاست میں بھی فعال ہو جائیں گی‘چودھری نثار بتائیں وہ کس سے معاملات طے کرا رہے تھے جو خراب ہو گئے۔
مقامی خبررساں ایجنسی کے مطابق اتوار کوایک انٹر ویو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ ہم صرف عدالت سے انصاف چاہ رہے ہیں ،ڈیل کا الزام لگانے والے عدالت پر الزام عائد کر رہے ہیں ، ایسا نہ ہوکہ ڈیل کی بات کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست آ جائے ،وزیراعظم جواب دیں ،این آر او میں دوسرافریق کون ہے ؟پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان کے اندر ایک آمرانہ قوت موجود ،جھاڑوپھیرنے کی بات سے خوف آتا ہے کہیں سب کچھ بہا کر نہ لے جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here