آئی سی سی کی نئی ٹی 20رینکنگ جاری، پاکستان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے

0
68
icc t20 ranking 2019

دبئی سٹی (پاکستان 247نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی اورپاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ گرین شرٹس کے کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ۔

جنوبی افریقہ کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی ہوئی تاہم وہ 135 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔
بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے جن کی جگہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے ایک درجہ ترقی پا کر حاصل کی جب کہ حسین طلعت 19 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے۔بولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان 793 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے کلدیب یادیو ایک درجہ ترقی پا کر پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے اور شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر جاپہنچے۔
شاہین شاہ آفریدی، بیورن ہینڈرکس اور ٹم سیفریٹ نے کیریئر کی بہترین ریکنکنگ حاصل کی، شاہین شاہ آفریدی 28 درجے بہتری کے ساتھ 48 ویں نمبر پر آگئے۔عماد وسیم نے 5 درجہ ترقی پائی اور چوتھی پوزیشن سنبھال لی، اسی طرح انگلینڈ کے عادل راشد ایک درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں جب کہ فہیم اشرف نویں نمبر پر موجود ہیں۔
پانچ بہترین آل راو¿نڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here