چیف جسٹس پاکستان کی صاحبزادی کی بھی دوہری شہریت کا انکشاف

0
257

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)دوہری شہریت کے ازخود نوٹسز لینے والے چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار کی صاحبزادی کی بھی دوہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے اور یہ خود جناب چیف جسٹس نے دوہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران کیا۔
مقامی اخبار کے مطابق دوہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران ہی چیف جسٹس نے خوش گوار موڈ میں کہا کہ ہم نے آئین کے آرٹیکل63(1)سی کی تشریح کے لئے جو نکتہ اٹھایا ہے اس سے میری بیرون ملک مقیم بیٹی کا بھی بڑا نقصان ہوگیا ،غیر ملکی شہریت رکھنے والی اپنی صاحبزادی کے حوالے سے چیف جسٹس نے بتایاکہ میری بیٹی نے کہا تھا کہ بابا میں پاکستان واپس آکر سیاست میں حصہ لوں گی اور الیکشن لڑوں گی ،اگر لارجر بنچ نے یہ فیصلہ دے دیا کہ ایک دفعہ پاکستان کی شہریت چھوڑنے یا دوسرے ملک کی شہریت اختیار کرنے کے بعد دوبارہ پاکستانی شہریت لینے پر بھی کوئی شہری الیکشن نہیں لڑسکتا تو پھر میری بیٹی کی خواہشات کا بھی بیڑا غرق ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here