کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

0
32
ctd-police-karachi

کراچی (پاکستان247نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے خودکش جیکٹس اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

تفصیل کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے متعدد مقدمات میں کارروائی کی اور پولیس کو مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اسحاق عرف گل کا نام ریڈ بک میں بھی درج ہے۔ کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگرد سے خودکش جیکٹس اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم افغانستان کے راستے بلوچستان اور اندرون سندھ سے ہوتے ہوئے کراچی میں بڑی دہشتگردی کی کاروائی کیلئے داخل ہوا تھا۔گرفتار دہشتگرد ناظم آباد پاپوش کا رہائشی اور لشکر جھنگوی کے امیر عطاء الرحمان عرف نعیم بخاری کا پڑوسی تھا۔ ملزم 2006 میں جند اللہ میں شامل ہوا اور افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لی۔ انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزم کیخلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here