لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کر دی، رہائی کا حکم

0
33
hanif-abbasi

لاہور(پاکستان247نیوز) ایفی ڈرین کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کر دی۔ عدالت نے لیگی رہنما کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے سزا معطل کر دی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات نظر انداز کیے، کیس میں نامزد دیگر 7 ملزمان کو بھی رہا کر دیا گیا ہے، درخواست گزار کیخلاف کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، عدالت سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے حنیف عباسی کو انسداد منشیات عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here