بغل میں چھری منہ میں رام رام، بھارتی ہندوؤں نے بھی مسلمانوں کیساتھ روزے رکھنا شروع کردیئے

0
87
india-roza-jail

نئی دہلی (پاکستان 247نیوز) پاکستان سے زندہ بھارتیوں کو رہا کرکے واپس بھیجا جاتاہے لیکن بھارت سے جواب میں پاکستانیوں کی لاشیں ملتی ہیں لیکن رمضان المبارک میں دنیا کو سافٹ امیج دکھانے کے لیے جیل میں قید ہندوؤں نے مسلمانوں کے ساتھ روزے رکھنا شروع کردیئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہ صیام شروع ہو چکا ہے اور نئی دہلی کی جیلوں میں قید 100ہندو قیدی بھی مسلمان قیدیوں کے ساتھ روزے رکھ رہے ہیں۔جیل انتظامیہ کے مطابق روزے رکھنے والے ہندؤں میں 31خواتین قیدی اور باقی مرد ہیں، جو مسلمان قیدیوں کے ساتھ سحروافطار کرتے ہیں۔
جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ”رمضان المبارک شروع ہونے پر جیل میں کھانے کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے ہیں اور جو لوگ روزہ رکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے سحرو افطار کا انتظام کیا جاتا ہے، افطار کے لیے کھجوریں اور روح افزاء کا بطور خاص آرڈر دیا گیا ہے، وہ اپنی مرضی کا سامان کینیٹین سے خرید سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here