سعودی عرب کا وہ اقامہ جس پر غیرملکی بھی کاروبار سمیت دیگر مراعات حاصل کرسکتے ہیں

0
105
saudi-arabia

ریاض (پاکستان 247نیوز) سعودی عرب میں ایشیائی باشندے ایک عرصہ تک محنت مزدور ی کرتے رہے لیکن اب حالات خراب ہونے پر بیشتر افراد واپس اپنے اپنے ممالک کو لوٹ آئے ہیں لیکن اب سعودی عرب نے ایک ایسے اقامہ پروگرام کی منظوری دیدی جو غیر معمولی خصوصیات کے حامل تارکین وطن کو فراہم کیا جائے گا اور اس اقامہ کے حامل تارکین وطن کو مملکت میں کاروبار سمیت دیگر کئی مراعات حاصل ہوں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ عارضی اور دائمی طور پردو طرح کاہوگا۔ عارضی اقامہ مخصوص فیس ادا کرکے حاصل کیا جاسکے گا جس کے تحت غیر ملکیوں کو مملکت میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت حاصل ہوجائے گی، اس اقامے کا حامل شخص سعودی عرب میں اپنے خاندان کو بھی اپنے ساتھ رکھ سکے گا جبکہ عزیز و اقارب کو ملاقات کیلئے بھی بلاسکے گا۔ اس اقامہ ہولڈر کو سعودی عرب میں مزدور منگوانے، جائیداد بنانے اور نقل و حمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت حاصل ہوجائے گی اور اقامے کی مدت کی بھی کوئی قلت نہیں۔
سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے قرار دیا ہے کہ منفرد اقامہ پروگرام وہ غیر ملکی شہری حاصل کرسکیں گے جن کی کم از کم عمر 21 سال ہو اور ان کے پاس کارآمد پاسپورٹ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here